پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد -وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ دشمن جانتاہے پاکستان کوکھلی جارحیت کا نشانہ نہیں بنایاجاسکتا، ہماری معیشت کاشماردنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں ہورہا ہے،آپریشن ضرب عضب،ردالفساداورخیبر4 نے دشمن کی کمر توڑدی،یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ بہادری اوراستقلال کاجذبہ قوموں کوسرخروکرتاہے،پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اورآج کاپاکستان 1965کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہے، وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم ایک ایٹمی قوت ہیں اورہماری افواج پہلے سے زیادہ تربیت یافتہ اورچوکس ہیں،قوم کے جذبہ حب الوطنی میں آج تک کوئی کمی نہیں آئی، شاہد خاقان عباسی نے یوم دفاع کے موقع پر کہا کہ ہماری نئی نسل زیادہ پرجوش ہے،افواج اورعوام میں وحدت فکروعمل ہے اورخطرات سے نمٹنے کےلئے 1965والے جذبے کامظاہرہ کرناہوگا، انہوں نے کہا کہ اتحاد،ایمان اور تنظیم سے دشمن کی ریشہ دوانیوں کا مقابلہ کرنا ہے،دشمن مذہب،رنگ ونسل یاعلاقائی تشخص کے نام پرہماری وحدت کونقصان نہ پہنچائے، شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی افواج نے دہشتگردی کے خاتمے سے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کاثبوت دیا، کشمیر یوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑر ہے ہیں اورنہتے کشمیری آزادی کےلئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں،کشمیرکے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے،جبرسے کشمیری عوام کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے،کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم نہیں کیا جاسکتا ہے اورپاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *