شوہر نے بیوی کے عاشق پولیس کانسٹیبل کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، نازک عضو کاٹ ڈالا

Related image

ساہیوال: نواحی گاؤں "لکاوالا" میں  شوہر نے بیوی کے عاشق پولیس کانسٹیبل کو موقع پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس کا نازک عضو کاٹ ڈالا- تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ سنٹر ملتان کا کانسٹیبل احمد حسن عید پر اپنے  گاؤں آیا ہوا تھا، اس کے پہلے سے اپنے گاؤں کی ایک شادی شدہ عورت(ع) سے تعلقات تھے، وقوعہ کی رات کانسٹیبل احمد حسن اپنی محبوبہ سے چوری چھپے ملنے اس کے گھر گیاجہاں محبوبہ کے شوہر کو اس بات کی خبر ہوگئی اور اس نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے احمد حسن کو قابو کر کے اس کا نازک عضو کاٹ ڈالا-کانسٹیبل احمد حسن کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ قیوم ہسپتال ساہیوال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *