عمران خان کی گرفتاری کا حکم آ گیا !

4

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو احکامات جاری کئے ہیں کہ 25 ستمبر کو پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کو گرفتار کرکے کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے ہیں اور اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری بھی ارسال کردیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے 25 سمتبر کو کمیشن کے سامنے پیش کریں تاہم اگرعمران خان ضمانت کروالیں تو ان کو گرفتار نہ کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بھی مراسلہ بھیج دیا ہے اور کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 25 ستمبر کو کیس مقرر کررکھا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کا کیس کسی اور تاریخ کو مقرر کیا جائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *