اقرار الحسن برما سے پاکستان واپس آگئے!

IqrarUlHassan1

لاہور -پا کستان کے مشہور و معروف اینکر پرسن اقرارالحسن خیروعافیت سے وطن واپس پہنچے گئے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر اور آپ لوگوں کی دعائیں، خلوص اور محبت ہے کہ میں وطن واپس پہنچ گیا ہوں۔انہوں نے برما کے مسلمانوں کے بارے میں کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ہم نے اور ہماری ٹیم نے وہاں بہت دل جوئی سے کام کیا اور ہمیں اپنے کام پر دلی سکون ہے۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کچھ بھی وہاں کیا اس کے بارے میں ثبوت بھی ہمارے پاس ہیں اور بہت جلد آپ لوگوں کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔ آپ کو وہ سب سچ سچ بتائیں گے جو بھی وہاں اب ہو رہا ہے۔ اقراالحسن نے کہا کہ ہم برما میں کسی ادارے یا کسی کے دیے ہوئے عطیے پر نہیں گئے تھے ، بلکہ سب کچھ اپنی جیب سے کیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *