پی ٹی آئی کارکنان رات گئے کیا کرتے رہے؟ شرمناک ترین ویڈیو سامنے آگئی!

لاہور -این اے 120 کے ضمنی انتخاب کا معرکہ سج چکا ہے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کی طرف سے اس حلقے میں بھرپور انتخابی مہم چلائی گئی لیکن جب انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا تو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اپنے انتخابی دفتر میں وقت گزاری کیلئے مجرا کرانا شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 120 کی انتخابی مہم کا وقت جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہوگیا تھا لیکن انتخابی دفاتر آباد رہے، ایسے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے وقت گزاری کیلئے ایک رقاصہ کی خدمات حاصل کیں اور دفتر میں ہی مجرا کرانا شروع کردیا۔ یہ واقعہ میاں ریسٹورنٹ پر واقع پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر میں پیش آیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا سامنا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *