چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے،حکومت اپنا کام جاری رکھے گی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

لندن -وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے120کے ضمنی انتخاب کے نتائج آرہے ہیں اور نتائج کے بعد ہی میں جواب دوں گا فی الحال میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ میں میٹنگ میں تھا اور مجھے نتائج کا علم نہیں. لندن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے پارٹی معاملات پر گفتگو کی گئی ہے۔ ملک میں کسی بھی قسم کا سیاسی بحران نہیں ہے، سازشیں ہوتی رہتی ہیں، ان کا مقابلہ کیا جاتا ہے۔ حکومت کو ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر حکومت اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٹرمپ کی تقریر پر قومی سلامتی کمیٹی کے ذریعے جواب دے دیا ہے اور قومی سلامتی کمیٹی کی پالیسی ہی پاکستان کی پالیسی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *