چین: داڑھی اور حجاب پر قید کی سزا

chinaایک مقامی اخبار میں اتوار کو شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے بنیادی طور پر مسلم علاقے سنکیانگ کی ایک عدالت نے ایک شخص کو ’’بےچینی کو بڑھاوا دینے‘‘ اور داڑھی بڑھانے پر چھ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
چائنا یوتھ ڈیلی کے مطابق صحرائی نخلستان کے شہر کاشغر میں عدالت نے 38 برس کے یوغور مسلم کو چھ سال قید جبکہ ان کی اہلیہ کو دو برس قید کی سزا سنائی۔اخبار کا کہنا ہے کہ اس شخص نے ’’2010ء سے اپنی داڑھی بڑھانا شروع کردی تھی‘‘ جبکہ ان کی اہلیہ نے ’’اپنا چہرہ حجاب میں چھپانے کے لیے برقعہ پہننے لگی تھیں۔
عدالت کے مطابق یہ جوڑا ’’جھگڑے کی ابتداء کرنے اور بے چینی کو بڑھاوا دینے‘‘ کا مجرم پایا گیا۔ چین کے عدالتی نظام میں اس طرح کے مبہم الزام عام طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقامی حکام کی جانب سے اس عمل کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *