پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 7 روپے تک اضافہ

petrol.pricesاسلام آباد:  سستے پٹرول کے مزے ختم ہو گئے ہیں اور پانچ ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کہ قیمت میں نمایاں اضافہ نہ ہونے کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے پر ملک بھر کے عوام نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ٹیکس خسارہ کم کرنے کے لیے حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا دی ہے۔ پیٹرول چار روپے اور ڈیزل تین روپے مہنگا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت چوہتر روپے انتیس پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت تراسی روپے اکیاسی پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل ، لائٹ ڈیزل اور ہائی آکٹین کی پرانی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

جب کہ حکومت کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت86.86 روپے ہوگئی ہے۔

ملک بھر کے شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھا کر ان سے ناانصافی کی گئی ہے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *