این اے 120 میں کس نے کسے ووٹ ڈالا؟ حیران کن سروے نتائج آگئے!

اسلام آباد -گیلپ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت نے پاکستان تحریک انصاف اور ان پڑھوںکی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کیلئے ووٹ کیا۔
نجی ٹی وی سماءکے سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں عمران خان کو انٹرویو کے دوران بتایا کہ گیلپ نے 2013 کے الیکشن کے بعد سروے کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت نے پی ٹی آئی کوووٹ دیا تھا۔ اب این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر گیلپ نے حلقے کا سروے کیا تو انکشاف ہوا کہ یونیورسٹی سے پڑھے ہوئے لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جبکہ ان پڑھوں کی اکثریت نے ن لیگ کو ووٹ دیا۔
گیلپ کے تازہ سروے کے بارے میں جان کر عمران خان پہلے تو حیران ہوئے اور پھر کہا ’یعنی مسلم لیگ ن کا ووٹر ہونے کیلئے ان پڑھ ہونا ضروری ہے، ان سروے رپورٹس پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ اپنی غلطیوں کا ٹھیک جائزہ لیتے ہیں یا غلط ‘۔

انہوں نے کہا کہ عام لوگ ضمنی الیکشن میں یہ دیکھتے ہیں کہ جس کی حکومت ہے اس کے ساتھ جانے میں بہتری ہے، لیکن جنرل الیکشن میں خوف ختم ہوجاتا ہے اور لوگ اپنی مرضی سے ووٹ کرتے ہیں، اگلے عام انتخابات میں نچلا اور کمزور طبقہ تبدیلی کیلئے ووٹ کرے گا اور لینڈ سلائیڈ ہوگی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *