مشرف پر غازی رشید اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ

abdul_rashidاسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف لال مسجد کے عبدالرشید غازی اور ان کی والدہ کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حافظ ہارون رشید نے لال مسجد آپریشن میں اپنے والد غازی عبدالرشید اور والدہ کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

پیر کو جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران ایس ایچ او آبپارہ قاسم نیازی اپنی رپورٹ پیش کی۔

اس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کیوں نہیں کیا گیا؟

بعد میں جسٹس قریشی نے ایس ایچ او آبپارہ کو کمرہ عدالت میں پابند کرتے ہوئے حکم دیا کہ احاطہ عدالت میں ہی قتل کا مقدمہ درج کر کے نقل عدالت کو فراہم کی جائے۔

عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ ایف آئی آر کی کاپی عدالت کو ملنے تک ایس ایچ او عدالت سے جا نہیں سکتے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *