نواز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب!

Related image

اسلام آباد -سابق نواز شریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے۔ طارق فضل چودھری نے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، نواز شریف کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن نے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لیے پارٹی آئین میں ترمیم کردی تھی۔ پارٹی صدرکے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے 9 بجے تک وصول کیے جانے تھے تاہم نواز شریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

ن لیگ کی جنرل کونسل بلامقابلہ فیصلے کی باضابطہ توثیق کرے گی۔ طارق فضل چوہدری نواز شریف کے تجویز کنندہ اور رانا افضل تائید کنندہ تھے۔ قبل ازیں مسلم لیگ ن نے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کے لیے پارٹی آئین میں ترمیم کردی تھی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *