صدر زرداری کی رخصتی پر الوداعی تقریبات کا اہتمام

zardariصدر آصف علی زرداری بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے جہاں وہ حزب مخالف کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے جانے والے الوداعی استقبالئے میں شرکت کریں گے۔

یہ کسی بھی سربراہ مملکت کے اعزاز میں دیا جانے والا پہلا الوداعی استقبالیہ ہو گا۔

قومی اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما سید خورشید شاہ نے ڈان کو بتایا کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی تمام سیاسی پارٹیوں کے اراکین کو اس استقبالئے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا قائد ایوان کو بھی اس استقبالئے میں شرکت کے لیے دعوت دی گئی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو مدعو نہیں کیا گیا کیونکہ یہ خالصتاً اپوزیشن کی تقریب ہے۔

صدر زرداری ملک کے پہلے منتخب صدر ہوں گے جب وہ آٹھ ستمبر کو اپنی پانچ سالہ معیاد پوری کریں گے-

قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ کے ایک ذرائع نے بتایا کہ صدر زرداری کے دورے کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ صدر زرداری جعمرات کو بھی ایک الوداعی تقریب میں شرکت کریں گے جو کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ایوان وزیر اعظم میں منعقد کی ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممکنہ طور پر پانچ ستمبر کو صدر کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب ہو گی۔

ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری کا ارادہ ہے کہ اگلے دو دنوں میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی کابینہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جائے۔

امید ہے کہ مذکورہ تقریب میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف اور ان کی کابینہ کے اراکین شرکت کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *