کرکٹ کا نیا مختصر ترین فارمیٹ ٹی ٹین کرکٹ آگیا!

Image result for ‫ٹی 10 کرکٹ لیگ‬‎

متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا ایک اور بڑا فارمیٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے اور دسمبر میں 10 اوورز پر مشتمل ٹی10 لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔ دسمبر میں شارجہ دس اوورز کی لیگ کرانے کا اعلان کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، وریندر سہواگ، کمار سنگاکارا اور آئن مورگن بھی شرکت کریں گے۔

یہ میچ 90منٹ پر مشتمل ہو گا جس کی فی اننگز 45منٹ پر محیط ہو گی۔

اس سے قبل 2003 میں انگلینڈ میں ٹی20 کرکٹ کو متعارف کرایا گیا تھا اور پہلا انٹرنیشنل ٹی20 میچ فروری 2005 میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ٹیسٹ اور ون ڈے کے مقابلے میں ٹی20 کرکٹ دنیا بھر میں شائقین میں سب سے مقبول فارمیٹ ہے۔

لیگ کے صدر سلمان اقبال نے فارمیٹ کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی گلی کوچوں میں ٹی10 کرکٹ کھیل رہا ہے اور اس سے کرکٹ مزید تیز ہو گی، یہ ایک بڑی پیشرفت ہو گی اور لوگ اس سے بہت لطف اندوز ہوں گے۔

یہ فارمیٹ صرف چار دن 21 سے 24 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بھی شریک ہوں گے۔

گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس ئے فارمیٹ کے انعقاد کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب مجھے اس خیال کے بارے میں بتایا کہ تو میں اسی وقت بہت پرجوش ہوا تھا اور میں نے درخواست کی کہ میں اس میں حصہ لینا چاہتا ہوں۔

انگلینڈ کی موجودہ ٹی20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے بھی کہا کہ اس فارمیٹ کے کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا بہت بہترین ہے، ہم سب کو پہلا ٹی20 میچ یاد ہے اور اس کے بعد سے ٹی20 کرکٹ کھیل کے دیگر فارمیٹس پر اثرانداز ہوئی ہے اور اگر یہ نیا آئیڈیا بھی کام کر گیا تو اس کے بھی کھیل پر اثرات مرتب ہوں گے۔ ایونٹ کے چار ٹیموں کا انتخاب اس ماہ اواخر میں ڈرافٹ کے ذریعے ہو گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *