خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کا تعاون ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ افغانستان اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔
پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات انتہائی اہمیت کےحامل ہیں اور پا کستان کےساتھ مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں استحکام کےخواہاں ہیں اور پاکستانی حکومت سمیت تمام اداروں سے اچھے تعلقات کے حامی ہیں۔
اس سے پہلے خواجہ آصف نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات میں امریکا کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے انہیں بتایا کہ پاکستان تمام دہشت گردوں اور شدت پسدن گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پولیس جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ریکس ٹلرسن سے ملاقات میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کی خواہش پاکستان اور امریکا کی مشترکہ ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور یہ اس لیے ممکن ہوا کیونکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم میں دہشت گردوں وار شدت پسند گروپوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *