پی ٹی آئی کے وکیل کی کمرہ عدالت میں حالت خراب !

4

اسلا م آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور کی طبیعت اچانک کمرہ عدالت میں بگڑ نے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کی نااہلی کیس کی سماعت ہو رہی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل انور منصور کو سینے میں تکلیف اٹھی اور انکی حالت بگڑنے لگی ۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر سٹریچر اور ڈاکٹر کو کمرہ عدالت میں طلب کر لیا گیا ۔بعد ازاں انور منصور کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *