دوہ روس پرسعودی شاہ کے 1500 وفد اراکین کے لیے اسپیشل جہاز روزانہ سعودی عرب سےکیا لاتا ہے؟

ماسکو -سعودی فرماں روا شاہ سلمان پورے لاﺅ لشکر کے ساتھ دورے پر روس میں ہیں اور ان کے اس دورے کی کچھ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان 1500افراد کے قافلے کے ساتھ روس پہنچے ہیں جن میں حکومتی عمال سے لے کر خدام تک شامل ہیں۔ وہ اپنے ساتھ دو گولڈن برقی زینے، اپنا پسندیدہ قالین، کئی من پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء، لگژری گاڑیاں اور دیگر سازوسامان لے کر گئے ہیں۔

اس دورے کی سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ شاہ سلمان اور ان کے وفد کو روس چھوڑنے کے بعد ایک جہاز واپس سعودی عرب چلا گیا اور دورے کے تمام دن یہ جہاز روزانہ سعودی عرب سے روس کا چکر لگاتا رہے گا اور شاہ سلمان اور ان کے وفد کو اشیائے خورونوش، بالخصوص حلال گوشت پہنچاتا رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وفد اس قدر بڑا تھا کہ انہیں ماسکو میں پورے کے پورے دو ہوٹل بک کروانے پڑے جس پر 30لاکھ ڈالر (تقریباً30کروڑ روپے) خرچ آیا۔

ان ہوٹلوں میںشاہ سلمان کے زیراستعمال صوفے، قالین اور دیگر اشیاءبھی سعودی عرب سے ساتھ لائی گئی تھیں۔ ان ہوٹلوں کے سٹاف کی جگہ بھی شاہ سلمان کے ذاتی سٹاف نے لے رکھی ہے اور ان میں مقیم افراد کو عارضی طور پر دیگر ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *