ڈرون حملے میں ’’عمر خالد خراسانی‘‘ کی ہلاکت کی تصدیق

امریکی ڈرون حملے میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔دہشت گرد تنظیم کے ترجمان اسد منصور نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو عمر خالد خراسانی کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’عمر خالد خراسانی افغان صوبے پکتیا میں حالیہ امریکی ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ترجمان نے ڈرون حملے میں عمر خالد خراسانی کے 9 قریبی ساتھیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی۔
اسد منصور کا کہنا تھا کہ تنظیم کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے جماعت الاحرار کی مشاورتی کونسل کا اعلیٰ سطح کا اجلاس جلد ہوگا۔تاہم طالبان ذرارئع کے مطابق جماعت الاحرار کے ایک سینئر کمانڈر اسد آفریدی کو پہلے ہی تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کیا جاچکا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *