پاکستان کے خلاف متنازعہ فیصلے دینےوالے امپائر چوری کرتے پکڑے گئے

سڈنی (نیوز ایجنسیز)darrell hair سابق متنازع آسٹریلوی کرکٹ امپائر ڈیرل ہیئر ایک اسٹور میں چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہیئر نے مقامی عدالت میں نہ صرف اعتراف جرم کیا بلکہ معافی نامہ بھی جمع کرادیا۔ انہوں نے اسٹور کے مالک کو 9 ہزار آسٹریلوی ڈالرز واپس کئے اور عدالت میں 18 ماہ کیلئے اچھے روئیے کا بانڈ بھی جمع کرایا ۔ ڈیرل ہیئر 1992 سے 2008 کے دوران 78 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ ڈیرل ہیئر نے2006 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان ٹیم پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگایا تھا جس کے بعد کپتان انضمام الحق ٹیم کو لے کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے تھے امپائر کی جانب سے نامناسب الزامات پر جب قومی ٹیم گرائونڈ میں واپس نہ آئی تو میزبان انگلینڈ کو میچ کا فاتح قرار دے دیا گیا تھا۔ ڈیرل ہیئر کو نسلی امتیازی سلوک کے باعث آئی سی سی ٹیسٹ پینل سے معطل بھی کردیا گیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *