ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے احمد نورانی کے لیے پھولوں کا تحفہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جیو نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں سینئر صحافی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ احمد نورانی پر حملہ بے امنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج سینئر صحافی پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے مکمل تعاون کرے گی۔
جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی احمد نورانی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور میجر جنرل آصف غفور کے نمائندے کی جانب سے پمز اسپتال میں احمد نورانی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پہنچایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی پر اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *