کیا اسامہ بن لادن ٹام اینڈ جیری پسند کرتے تھے ؟

 امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے بدھ کے روز تقریبا ساڑھے 4 لاکھ سے زائد دستاویزات، تصاویر اور ویڈیو جار کیں جو مئی 2011 میں ابیٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے ملی تھیں۔ ان کمپیوٹر فائلوں میں گانوں، قوالیوں کے کیساھ بعض تحریریں بھی شامل ہیں۔

العربیہ کے مطابق دل چسپ بات یہ ہے کہ ان وڈیو کلپوں میں 2007 میں یوٹیوب پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جانے والی دو بچوں کی وڈیو بھی شامل ہے۔ اس میں ایک چار سال کے قریب عمر کا اپنے چھوٹے بھائی کی شکایت کرتے ہوئے والد سے کہتا ہے کہ "چارلی نے میری انگلی کاٹ لی"۔ اس کے بعد دوبارہ انگلی بھائی کے منہ میں ڈالتا ہے اور دوبارہ چلّانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ برآمد ہونے والی وڈیوز میں بچوں کے لیے مشہور زمانہ کارٹون "ٹام اینڈ جیری" بھی شامل ہے۔

 

osamaاسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی اشیاء میں دیگر وڈیوز کے علاوہ ایسی وڈیوز بھی ہاتھ آئی ہیں جن سے اسامہ کے گھوڑوں کے ساتھ لگاؤ کا اظہار ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *