میڈیا نمائندوں کی بد نظمی دیکھ کر ایشوریہ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے !

6

ممبئی۔ سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں کی بدتمیزی پر برس پڑیں ، بعد ازاں بدنظمی دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو بھی آگئے جس کے بعد وہ اپنی ماں اور بیٹی کے ساتھ تقریب سے چلی گئیں ۔


بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے کو ممبئی کے سبربن ہسپتال میں بچوں کیلئے منعقدہ ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا جس میں وہ اپنی والدہ اور بیٹی ارادھیا کے ساتھ شریک تھیں ۔ اس موقع پر ایشوریہ نے بچوں سے ملاقات کی اور خوشگوار انداز میں ان سے بات چیت کرتی رہیں ۔


اسی دوران فوٹوگرافرز نے ایشوریہ رائے اور خاص طور پر ان کی بیٹی ارادھیا کی تصاویر اتارنے کی کوشش کی تو اس میں دھکم پیل شروع ہوگئی ۔ میڈیا کے نمائندے اور تقریب کے منتظمین کے درمیان اسی حوالے سے تلخ کلامی شروع ہوئی تو کانوں پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی ۔


اس موقع پر ایشوریہ رائے بلند آواز میں میڈیا نمائندوں کو پرسکون ہونے کی اپیل کرتی رہیں اور جب وہ خاموش نہ ہوئے تو بے بسی کے عالم میں ایشوریہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے ، جس کے بعد وہ اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ تقریب سے چلی گئیں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *