بھارتی شہر بھیونڈی میں عمارت گر گئی، ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی

بھارتی شہر بھیونڈی میں تین منزلہbhiondi عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی صبح ممبئی کے قریب شہر بھیونڈی کے علاقے میں بھگتی نگر میں تین منزلہ عمارت گر گئی، واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کیں اور ملبے سے کچھ افراد کو زخمی حالات میں نکالا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ایک شخص کو ملبے سے مردہ نکالا گیا جب کہ دیگر پانچ زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ عمارت کےملبے تلے 20 سے زائدا فراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ گلیاں تنگ ہونے سے امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *