سنی لیون نے اپنے ساتھ کئے گئے مذاق کا بدلہ چکا دیا !

images

ممبئی ۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران فنکاروں اور عملے کے ارکان کے درمیان مذاق معمول کی بات ہے لیکن سنی لیون نے اپنے ساتھ ہونے والے مذاق کا ایسا بدلہ لیا کہ جس نے دیکھا وہ بھی ہنسے بغیر نہ رہ سکا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون اپنی زیر تکمیل فلم کی شوٹنگ کے دوران بڑے انہماک سے اسکرپٹ پڑھ رہی تھیں کہ ایک شخص کو مذاق سوجھا، وہ سنی پر نقلی سانپ پھینک کر بھاگ نکلا، سنی لیون بھی سانپ کو دیکھ کر ڈر گئیں اور ایسی بھاگیں کہ سانپ پھینکنے والے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سارے مذاق کو ناصرف کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا بلکہ سنی لیون نے اسے سوشل میڈیا پر بھی اپ لوڈ کردیا۔ سنی لیون کے ساتھ کیے گئے مذاق کی ویڈیو اس قدر مقبول ہوئی کہ چند ہی گھنٹوں میں اسے لاکھوں مداحوں نے دیکھا۔ ویڈیو کی بے پناہ مقبولی کو دیکھتے ہوئے سنی لیون نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے ناصرف مداحوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ اس کا حساب برابر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

I think 5hrs to reach 1million views is the fastest I have ever seen on instagram! Haha glad to know you all like pranks. Now I have to get revenge on @yofrankay very soon. Hopefully that video will be funnier for you!

سنی نے جلد ہی مداحوں سے کیے گئے وعدے کی بھی پاسداری کی اور اُس شخص کے چہرے پر کیک لگا کرنہ صرف بدلہ چکا دیا بلکہ اس کی ویڈیو بھی شیئر کی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *