جہانگیر ترین کے سیاسی جانشین علی ترین ہوں گے !

download

اسلام آباد ۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے خلاف حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تاحیات نا اہل قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل62ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا گیا ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تاحیات نا اہلی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کریں گے ۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے سیاسی جانشین ان کے صاحبزادے علی ترین ہوں گے۔ اس ضمن میں تاحال جہانگیر ترین کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *