کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے، آرمی چیف

4

راولپنڈی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ مذہبی انتشار پھیلانے کی کوشش ہے،حملہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو تباہ کرنے کیلئے کیا گیا،سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل ستائش ہے، آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حملہ پاکستانیوں کے درمیان خلیج پیداکرنے کی بزدلانہ کوشش ہے،سکیورٹی فورسز کی جوابی حکمت عملی قابل قدر ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، ایسے قابل نفرت اقدامات کیخلاف ہم متحداورثابت قدم ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر دہشتگردوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 2 خودکش حملہ آور مارے گئے اور دیگر 2 کی تلاش جاری ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *