فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام، عمران خان نے حکومت کو پیر تک کی ڈیڈ لائن دے دی

5

اسلام آباد۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر حکومت کے تاخیر حربوں پر سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی حکومت کو ڈیڈ لائن دینے کا بھی اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔ خیال رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں فاٹا کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا فاٹا کے لوگوں کیساتھ کھڑا ہوں، عمران خان نے مطالبہ کیا کہ حکومت 2018ء کے الیکشن تک فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرے، فاٹا انضمام کے لئے ساری چیزیں حل ہو چکی ہیں، ہم پیر تک دیکھیں گے، اگر حکومت نے فیصلہ نہ کیا تو سڑکوں پر آنے کی بڑی پریکٹس ہو چکی ہے، پیر کے بعد قبائلیوں اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کو اسلام آباد بلائیں گے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا حکومت مان گئی ہے لیکن فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کیوجہ سے بات آگے نہیں بڑھ رہی، باقی صوبوں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کریں گے، جیسے ایسٹ اور ویسٹ جرمنی کا انضمام ہوا ویسے ہی فاٹا کا انضمام ہو گا، قبائلیوں کو بھی دوسرے پاکستانیوں جیسے حقوق دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کا پرانا نظام ختم ہو چکا ہے، اس خلاء کو پر نہ کیا تو دہشتگردی دوبارہ واپس آ سکتی ہے، ہمیں اس خلا کو پر کرنا چاہئے، قبائل کے پرانے بلدیاتی نظام میں سب کو انصاف مل رہا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *