شیخ رشید نے نواز شریف کا پاکستان کا وزیراعظم کہہ دیا !

1

ڈیرہ غازی خان ۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے عدالت کو للکارا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کو ''چور کا بچہ'' مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہم تمہیں جاتی امرا سے اُٹھا لائیں گے ۔ جوش خطابت میں شیخ رشید نے نواز شریف کو پاکستان کا وزیر اعظم بھی کہہ ڈالا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ٹیکس چوری کی ، کرپشن کی اور نواز شریف کا بیٹا سولہ سال کی عمر میں آٹھ سو کروڑ کا فلیٹ کا مالک بن گیا۔ اور یہاں غربت کے باعث مائیں اپنے گردے فروخت کرتی ہیں۔نواز شریف کا نشانہ تنقید بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے آج تک کلبھوشن کا نام نہیں لیا ۔ جو بھی نواز شریف کے خلاف نکلے گا میں اس کا ساتھ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت فوج اور عدلیہ کے بغیر نہیں چل سکتی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *