عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

0

لیہ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور جب ڈینگی آئے تو نتھیا گلی کے پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں۔ لیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ایک پیسہ امین بن کرعوام کی خدمت کے لیے استعمال کیا، پنجاب حکومت نے کسانوں کو سبسڈی دی، 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار لیہ جیسے علاقے میں سٹی اسکین مشین کام کررہی ہے جو عوام کے لئے مفت سہولت ہے اب ماضی کی طرح کسی کو ملتان اور سرگودھا نہیں جانا پڑے گا، ہمارے منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گئے لیکن ہم نے ہر مشکل کا سامنا کرتے ہوئے عوام کے لئے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری شیروانی پہن کر کہتےہیں کرپشن کا حساب لینے آیا ہوں، وہ شخص کرپشن کی بات کررہا ہے جو سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، جس نے سندھ میں کرپشن کا بازار لگا دیا، اربوں روپے کے فنڈز لئے لیکن کہیں بھی نہیں لگائے، اگر آصف زرداری جیسے لوگ بھی کرپشن کی بات کریں گے تو پھر قیامت تو آئے گی، یہ قیامت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے پنجاب کی طرح جنگلا بس نہیں بناؤں گا اس کی جگہ تعلیم اور اسپتال پر پیسے خرچ کئے جائیں گے لیکن پھر پشاور میں بھی جنگلا بس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا لیکن پتہ نہیں کب مکمل ہوگا، عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اور جب ڈینگی آئے تو نتھیا گلی کے پہاڑوں پر چڑھ جاتے ہیں، کیا 24 گھنٹے جھوٹ بولنے والا شخص بھی عوام کے ووٹ کا حقدار ہوسکتا ہے:۔۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *