سینیٹ انتخابات کیلئے 3 مارچ کی تاریخ کا اعلان

12

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے 3 مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے کل 26 سینیٹرز میں سے 18 ارکان گھر چلے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 4 سے 6 فروری تک داخل ہوں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ امیدواروں کی فہرست 15 فروری کو جاری ہوگی، کاغذات نامزدگی 16 فروری تک واپس لئے جا سکیں گے، سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جبکہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔ فاٹا سے 4 جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ خیال رہے پاکستان کے سینیٹ کے کل ممبران کی تعداد 104 ہے جن میں سے 11 مارچ کو 52 ممبر ریٹائر ہوجائیں گے۔ ریٹائر ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے 18، مسلم لیگ (ن) کے 9، اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔ ذرائع کے مطابق جے یوآئی (ف) کے 3 ، عوامی نیشنل پارٹی کے 5 ، تحریک انصاف کا ایک اور مسلم لیگ (ق) کے تمام 4 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *