فیصل سبزواری فاروق ستار سے مل کر آبدیدہ ہوگئے

5

الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ڈاکٹر فاروق ستار کا آمنا سامنا ہوگیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے باہر گلے مل لئے، اس موقع پر فیصل سبزواری ڈاکٹر فاروق ستار سے مل کر آبدیدہ ہوگئے ۔

اس دوران فاروق ستار اور فیصل سبزواری کا آپس میں مکالمہ بھی ہوا، جبکہ فاروق ستار فیصل سبزواری کو دلاسا دیتے رہے ۔ ایک بزرگ رہنما فیصل سبزواری کے آنسو اپنے رومال سے پونچھنے لگے، اس موقع پر موجود ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے ہم ایک ہیں کے نعرے بھی بلند کیے۔

اس واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں نظر آنے والے ایم کیو ایم رہنماؤں میں ڈاکٹر فاروق ستار، فیصل سبزواری کے علاوہ میئر کراچی وسیم اختر بھی نمایاں ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *