پنجاب کے تمام سرکاری افسران نے اپنا کام چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور۔ گزشتہ روز احد چیمہ کی ان کے دفتر سے گرفتار کے بعد سرکاری ملازموں کے حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے اور وہ نیب کی اس طرح کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے سرکاری افسران ایک قرار داد شہبازشریف کے پاس جمع کروا دی ہے اور کل کام نہ کرنے کا اعلان کیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران نے اعلان کیاہے کہ کل کو بھی سیکریٹری ،کمشنر ، ڈی سی سمیت کوئی بھی افسر کام نہیں کرے گا اور تمام پی ۔کام ۔سی ایس پر جمع ہوں گے اور اس حوالے سے قرار داد شہبازشریف کو جمع بھی کروا د ی گئی ہے ۔قرار داد میں کہا گیاہے کہ جس میں کہا ہے کہ نیب کی جانب سے طاقت اور صوابدید ای ختیارات کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ صوبے میں پبلک سرونٹس کو ہراساں کیا جارہا ہے اور ان سے ہتک آمیز سلوک کیا جارہا ہے۔ قرار داد میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات سے پبلک سرونٹس میں شدید تشویش اور ان سیکورٹی کا احساس پایا جا رہا ہے جوکہ سرکار کے معمول کے کاموں کیلئے خطرناک ہے۔ وفاقی حکومت اور پنجاب کی صوبائی حکومت کو پنجاب میں پبلک سرونٹس کے حقوق کی حفاظت اور انسانی عزت کو ممکن بنایا جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ نیب انصاف اور شفاف طریقے سے عوامی مفاداور قانون کے مطابق اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔چیف جسٹس آف پاکستان بنیادی حقوق کے نگران ہونے کی حیثیت سے اس سنجیدہ مسئلے کا ’سوموٹو ‘ لیں۔ کل کوئی سیکریٹری ،کمشنر ،ڈی سی اور کوئی آفسر کام نہیں کریں گے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *