بھولا ریکارڈ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

 

سوشل میڈیا کے معروف کردار بھولا ریکارڈ کو وزیرآباد پولیس نے ایک لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے- تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کی رہائشی عظمیٰ نے تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی کہ ملزم نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے اسے نوکری دینے کے بہانے اپنے گھر پر بلایا اور اس کے ساتھ زیادتی کی-اس اطلاع پر ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے فوری طور پرڈی ایس پی سٹی حافظ محمد امتیاز کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا-بھولا ریکارڈ نے بتایا کہ فیس بک پر اس کے کافی فالورز ہیں جن میں ایک عظمیٰ بھی تھی- فیس بک پر ہی اس سے دوستی ہوئی اور ملزم نے اسے نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر اپنے گھر بلایا اور زیادتی کردی- یاد رہے کہ بھولا ریکارڈ کا نام اس وقت سوشل میڈیا پر سننے میں آیا جب اس نے کچھ عرصہ پہلے ایک وڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ دوبئی میں لڑکیوں کے ساتھ نازیبہ حرکات کرتا اور اس پر فخر کرتا دکھائی دیا- بھولا ریکارڈ کا جملہ " جائیداداں ویچ چھڈیاں نیں" کے نام سے مشہور ہوا- بھولا ریکارڈ نے اپنی ایک وڈیو میں الیکشن بھی لڑنے کا اعلان کیا تھا-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *