این اے 246 میں دھاندلی کاعینی شاہد ہوں، نبیل گبول کا دعویٰ

nabeelحال ہی میں متحدہ قومی موومنٹ اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے والے نبیل گبول نے انکشاف کیا ہے کہ مئی 2013ء کو کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی۔
نجی ٹی وی جیو کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ انتخابات کے دوران جب انہوں نے پولنگ اسٹیشنوں کو دورہ کیا تو انہیں وہاں ووٹرز کی بہت کم تعداد نظر آئی۔لیکن نائن زیرو پہنچے پرانیس قائم خانی نے بتایا کہ آپ بے فکر رہیں آپ کو ایک لاکھ چالیس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار ووٹ مل جائیں گے۔
نبیل گبول کے مطابق دن 12 بجے تک لوگوں کی تعداد بہت کم تھی لیکن جب نتائج آئے تو وہ بھی حیران رہ گئے کہ جہاں ووٹرز نظر نہیں آئے وہاں ایک لاکھ چالیس ہزار ووٹ کیسے ڈالے گئے۔
نبیل گبول نے کہا کہ وہ اس بات کے عینی شاہد ہیں کہ جعلی ووٹ ڈالے گئے اور یہ نہ صرف این اے 246 بلکہ کراچی کے دیگر کئی حلقوں میں بھی ڈالے گئے۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جب کریم آباد میں خواتین کے ایک پولنگ اسٹیشن کو دورہ کیا تو انہوں نے وہاں جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے لوگوں کو دیکھا تھا۔
یاد رہے کہ نبیل گبول نے عام انتخابات کے دوران ایم کیو ایم کے گڑھ مانے جانے والے این اے 246 سے ریکارڈ ایک لاکھ چالیس ہزار سے زاید ووٹ حاصل کیے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *