پاکستان اور سعودی عرب سب سے زیادہ دہشت گردی کاشکار ہوئے ، امام کعبہ

لاہور۔ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب سب سے زیادہ دہشتگردی کاشکارہوئے،اس وقت پوری دنیا میں مسائل سر اٹھارہے ہیں،ہمارا خطہ اس وقت نشانے پر ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئےاتحاد کی ضرورت ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امام کعبہ شیخ صالح بن محمد بن ابراہیم آل طالب سے آج یہاں مختلف سیاسی ،مذہبی شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والوں میں مولانا محمد امجد خان ،پیراعجازہاشمی،علامہ زبیر احمد ظہیر، سردارمحمد خان لغاری،مولانا عزیزالرحمان ثانی،مو لانا اسحاق ساقی ودیگر شامل ہیں۔ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد آل طالب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب سب سے زیادہ دہشت گردی کاشکار ہوئے ہیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیےاتحاد کی ضرورت ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے ہمیں قرآن و سنت کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔ امام کعبہ نے مزید کہا کہ ہم شریعت کے حصول کےلیے کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں مسائل سراٹھارہے ہیں۔ تاہم ہمارا خطہ اس وقت نشانے پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی حکومت پاکستان کو اپنا قریب ترین دوست سمجھتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد سے کام لیں۔
اختلاف رائے کو تشدد میں بدلنے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں مل کرتمام مسائل کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ اسلام کا اصل تصور پیش کیا جائے۔امام کعبہ صالح بن محمدآل طالب نے کہا کہ اسلام برداشت اورمحبت کا دین ہے۔ باہمی اخوت اور محبت وقت کی ضرورت ہے۔ اختلاف کا ہوجانا انسان کی فطرت میں ہے اس کی ہم مخالفت نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسندی سمیت دیگر مسائل کو ملکرحل کرنے کی ضرورت ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *