ایران سے جنگ چھڑسکتی ہے، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے میں نئی جنگ سے بچنے کے لیے عالمی برادری ایران پر دباؤ ڈالے، اگر ایران کو محدود رکھنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو آئندہ 10،15سال میں اس کے ساتھ جنگ چھڑجانے کا امکان ہے۔ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کو محدود رکھنے کے لیے اس پر پابندیاں عائد کرنا ضروری ہے، اخوان المسلمین دہشت گردوں کی پرورش کرنے والی جماعت ہے۔

 ایران سے جنگ چھڑسکتی ہے، سعودی ولی عہد

انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نجات حاصل کرنی ہے، یہ جماعت شدت پسندی کی تعلیم دیتی ہے جو بالآخر دہشت گردی کا باعث ہے۔یمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ اگر ہم یمن میں آپریشن نہ کرتے تو پورے خطے کے لیے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوتا۔
 ایران سے جنگ چھڑسکتی ہے، سعودی ولی عہد

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2015ء میں جنگی مداخلت کا فیصلہ نہ کیا جاتا تو آج یمن دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہوتا، آدھے حصے پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہوتا اور دوسرے حصے پر القاعدہ قابض ہوتی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *