چیف جسٹس نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کا عندیہ دےدیا

اسلام آباد ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ حالیہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کا عندیہ دیا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں سرکاری زمین کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کو دیکھیں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سرکار کے اثاثوں کو ایسے نہیں جانے دیں گے، پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں کا کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس اور اثاثوں پر سخت ایکشن لیں گے اور اس کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔نئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت 2 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کر کے کوئی بھی شخص بیرون ملک سے جتنی چاہے رقم پاکستان لاسکتا ہے اور اس کےلئے رقم کے جائز ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نہیں پوچھا جائے گا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *