عمران خان کیخلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع

پشاور ۔ سینیٹ الیکشن میں مبینہ طور پروفاداریاں بدلنے کیخلاف 20 ارکان کو نوٹس بھجوانے پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی گئی۔ نجی چینل کے مطابق ووٹ بیچنے کاالزام لگانے پرعمران خان کیخلاف تحریک استحقاق پی ٹی آئی رکن یاسین خلیل نے جمع کرائی۔ متن کے مطابق عمران خان نے 20 ارکان پرووٹ فروخت کرنے کا الزام لگایا جبکہ اس حوالے سے نہ تو ہمیں بلایا گیا اور نہ ہی پوچھ گچھ کی گئی۔ تمام ممبران اور ارکان صوبائی اسمبلی کی ایک عزت ہے اور اسطرح سے بغیر ثبوت کے بدنام کرنے کی مذہب، پختون معاشرے، آئین و قانون اور پارٹی منشور میں بھی گنجائش یا مثال موجود نہیں۔ تحریک میں مزید کہا گیا ہے کہ بغیرثبوت الزام لگانے سے ارکان کا استحقاق مجروح ہوا،عمران خان کواسمبلی طلب کرکے ثبوت مانگے جائیں اور فراہم نہ کرنے کی صورت میں وہ صوبائی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے تمام ارکان سے معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ سینٹ انتخابات میں ووٹ بیچنے کے الزام کا شکار ہونے والے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے معاملے کی انکوائری کروانے کامطالبہ کر رکھا ہے۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Ghulam Ali@GhulamaliPYO

MPA Yasin Khan Khalil Submit Privilege Motion Against @ImranKhanPTI In

نوشہرہ میں یاسین خلیل، قربان علی سمیت پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین اسمبلی کی جانب سے 23 اپریل 2018 کو کی جانے والی پریس کانفرنس میں ارکان نے پارٹی کو پندرہ دن میں لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *