ماؤزے تنگ کی توہین: چینی ٹی وی میزبان نے معذرت کر لی

china بیجنگ: ایک معروف چینی ٹی وی میزبان نے کمیونسٹ چین کے بانی، ماؤزے تنگ کی توہین پر معذرت کر لی ہے۔ چند روز قبل، کھانے کی ایک نجی محفل کے دوران ماؤ کے متعلق اس کے تبصرے نے چین میں ایک مضحکہ خیز صورتحال کو جنم دیا تھا اورماؤ کی انقلابی شخصیت کے پیچیدہ ورثے پر بحث کا آغاز کر دیا تھا۔
ریاستی نشریاتی ادارے، ’’چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن‘‘پر پیش کئے جانے والے پروگرام ’’ستاروں کی رہگزر‘‘ پر پیش کئے جانے والے ٹیلنٹ شو کے میزبان بی فوجیان نے اپنے نجی مائیکروبلاگ میں گزشتہ منگل کے روز قوم سے معافی مانگی ہے۔بی فوجیان کے نجی بلاگ کے پیروکاروں کی مجموعی تعداد 1.3ملین ہے۔
اپنے بلاگ میں، بی فوجیان نے لکھا ہے کہ’’میں بے حد شرمندہ ہوں اور میرا دل بے حد دکھی ہے۔میں عوام سے شدید معذرت چاہتا ہوں ۔‘‘ بی نے مزید کہا کہ ایک عوامی شخصیت کے طور پر اس نے اپنی اس غلطی سے سبق سیکھ لیا ہے اور آئندہ سے وہ کود کو زیادہ محتاط اور منظم بنائے گا۔
چند روزقبل، وسیع طور پرآن لائن پھیل جانے والی ایک ویڈیومیں، بی فوجیان، ایک نجی محفل طعام کے دوران، 1940ء کی دہائی میں شمال مشرقی چین میں، کمیونسٹ پارٹی کی زیر قیادت سپاہیوں کے طور پر لڑنے والے جنگجومسلح لٹیروں کے متعلق ایک انقلابی گانا گاتے ہوئے، بظاہر اپنے سامعین کو لطف اندوز کر رہے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *