وہ نوکریاں جنہیں کرنے والے مردوں کی جلدی موت ہوجاتی ہے

میل آن لائن کے مطابق ‘وی یو’ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے 2 لاکھ افراد کے کام کی نوعیت اور ان کی صحت کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا، جس میں معلوم ہوا کہ ایسے لوگ جو جسمانی مشقت، مزدوری وغیرہ کرتے ہیں ان کے کم عمری میں موت کے منہ میں جانے کے امکانات 18 فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پیٹر کوئنن کا کہنا تھا کہ ہم نے اس تحقیق میں جسمانی مشقت کرنے اور دفاتر میں کام کرنے والے ایسے افراد کا موازنہ کیا جن کا طرزِ زندگی ایک جیسا تھا۔

یعنی ان کی سگریٹ نوشی، ورزش، غذا اور دیگر ایسی عادتیں ایک جیسی تھیں، صرف کام میں فرق تھا۔ تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ جسمانی مشقت کرنے والے تھے ان کو صحت کے زیادہ مسائل لاحق تھے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جسمانی مشقت پر مبنی کوئی عمل بار بار دہرانے سے دل کی صحت پر بہت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب آپ دن میں ایک آدھ گھنٹے کے لیے جاگنگ کرتے ہیں تو آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے، جس کے بعد آپ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں۔

لیکن جب بات تمام دن جسمانی طور پر متحرک رہنے کی آئے تو یہ بالکل الگ چیز ہے۔ اس سے دل اور اس سے منسلک اعضاءپر دباﺅ پڑتا ہے، جو آدمی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *