مظلوموں کی مددکرنے کے لئے سیاست میں آنے کافیصلہ کیا ، اداکارہ لیلیٰ

لاہور۔ معروف اداکارہ لیلیٰ نے کہاہے کہ میں نے مظلوموں کی مددکرنے کے لئے سیاست میں آنے کافیصلہ کیاہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انکاکہناتھاکہ میرے ساتھ بہت نا انصافی ہوئی ۔میں نے 11برس قبل ڈیفنس میں شاہدحسین شمسی نامی شخص سے 2 کروڑ 40لاکھ روپے مالیت کا گھرخریداتھاجس کی رقم 2کروڑ15لاکھ روپے اداکردی تھی اورمیں باقی 25لاکھ روپے اداکرکے گھراپنے نام کرواناچاہتی تھی لیکن وہ شخص بینک ڈیفالٹرتھااورمفرورتھاجس کے باعث وہ مجھے مل نہ سکااورمیں گھراپنے نام نہ کرواسکی ۔ چارماہ قبل بینک نے میراگھرنیلام کرکے اس شخص کا قرضہ وصول کرلیااورباقی رقم اس کے اکائونٹ میں شفٹ کردی ۔لیلیٰ کاکہناتھاکہ ان حالات کے پیش نظرمیں نے سیاست میں آکرمظلوموں کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کافیصلہ کیاہے تاکہ جوکچھ میرے ساتھ ہواوہ کسی اورکے ساتھ نہ ہوسکے ۔انکاکہناتھاکہ سیاست دان ہماری بہتری کے لئے اہم کرداراداکرسکتے ہیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *