خدیجہ صدیقی کیس از خود نوٹس :چیف جسٹس نے ملزم کی بریت کیخلاف اپیل جسٹس آصف سعید کھوسہ کو بھجوا دی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں طالبہ خدیجہ صدیقی کیس کے ملزم کی بریت کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم شاہ حسین کی بریت کے خلاف اپیل جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو سماعت کے لیے بھجوا دی ۔دوران سماعت طالبہ خدیجہ صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ اس کی کردار کشی کی جا رہی ہے اسے انصاف فراہم کیا جائے دوران سماعت چیف جسٹس نے ملزم کے والدسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سپریم کورٹ کے خلاف قرار داد کیسے پاس کروائی۔آپ نے عدالت کے خلاف مہم کیسے چلائی اگر کہیں وکیل کی بیٹی کے ساتھ ایسا ہوتا تو کیا آپ کا رویہ یہی ہوتا لاہور ہائی کورٹ بار ایسا کیسے کر سکتی ہے قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اب کوئی بیان بازی نہیں ہو گی اب میں یہ کیس جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے بینچ کو بھجوا رہاہوں :۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *