اسمارٹ فون سے اب کینسر کی تشخیص ممکن

handyscope-cancer-scanner-2کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص کے لیے انتہائی مہنگے ٹیسٹ کرانا پڑتے ہیں لیکن اب امریکی ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیارکرلیا ہے جو اسمارٹ فون سے منسلک کرنے کے بعد درست انداز میں اس مرض کی تشخیص کرسکتا ہے۔
امریکی ماہرین نے نے اسمارٹ فون سے منسلک ہونے والا امیجنگ سسٹم تیار کیا ہے جس میں بیٹری سے چلنے والی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہے جو کیمرے سے ہائی ریزولوشن ڈیٹا حاصل کرتی ہے اور روایتی خردبین کے مقابلے میں ایک بہت وسیع تصویر دکھائی دیتی ہے۔
یہ جدید آلہ انسانی خون یا کسی ٹشو کی ایک تصویرمیں ایک لاکھ خلیات (سیلز) کو دکھاتا ہے لیکن اس کے لیے خون یا ٹشو میں خاص باریک موتی (مائیکروبیڈز) شامل کیے جاتے ہیں جو کینسرزدہ اجزا سے جڑ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس عمل کے بعد ڈیٹا ایک محفوظ سرور میں منتقل ہوتا ہے اور وہاں پروسیسنگ کے بعد خون، ٹشو یا گوشت میں کینسر کی موجودگی یا عدم موجودگی کا حتمی اندازہ لگایا جتا ہے جب کہ کینسر کی تشخیص کے اس عمل میں ہفتوں اور مہینوں کے بجائے صرف منٹ اور گھنٹے لگتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی جدید ٹیکنالوجی  بنیادی سہولیات سے محروم غریب افراد کے لیے نہایت فائدہ مند ہوگی کیونکہ اس کی قیمت صرف 1.80 ڈالر(پاکستانی 180 روپے) ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *