غلیظ ترین پروپیگنڈہ


بیگم کلثوم نواز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ھیں ۔ لیکن ان کی بیماری اور تکلیف کو لے کر تحریک انصاف کے لوگ ایک نامعلوم وٹس ایپ پیغام کو دھڑا دھڑ شیئر کر رھے ھیں۔ اس پیغام میں جس غلیظ ترین ، گھٹیا ترین اور بازاری زبان میں نواز شریف اور بیگم کلثوم کے بچوں کے متعلق پروپیگنڈہ کیا گیا ھے۔ اسے پڑھ کر اندازہ ھوتا ھے۔ تحریک انصاف کے لوگ تذلیل انسانیت کی ان تاریک ترین اتھاہ پستیوں میں بھی گر سکتے ھیں۔
یاد رھے۔ تحریک انصاف کے یہ لوگ کل تک بیگم کلثوم کی بیماری کو لے کر یہ پراپیگنڈا کرتے رھے ھیں۔ کہ وہ بیمار نہیں ۔ بلکہ نواز شریف اور ان کے بچے ان کی بیماری کا ڈرامہ کر رھے ھیں۔ تاکہ مقدمات سے بچ سکیں ۔ اور آج بیگم کلثوم کی زندگی اور موت کو لے کر ایک نئے نفرین ترین اور گھٹیا ترین پروپیگنڈے پر اتر آئے ہیں۔ بندہ پوچھے آپ کل صحیح تھے جب ان کی بیماری کو نہیں مان رھے تھے؟ یا آج صحیح ھیں جب وہ وینٹیلیٹر پر موجود زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر رھی ھیں۔ اور آپ اسے بھی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رھے ھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *