ریحام خان کیخلاف تھانے میں درخواست

گوجرانوالہ۔ ریحام خان کیخلاف تھانہ گرجاکھ میں درخواست دیدی گئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریحام خان نے ٹویٹر پردین کا مذاق اڑایا۔ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں ان کے سر پر رومال اور چہرے پر داڑھی موجود ہے، اس تصویر کے باعث ریحام خان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور صارفین کی جانب سے ریحام خان کی اس حرکت کو اسلامی اقدار کی توہین قرار دیا گیا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *