دانت صاف تو دل تندرست: جدید تحقیق میں انکشاف

smile-teethایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دانتوں کو صاف رکھ کر دل کے دورے کے خطرے سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
برطانیہ میں کی جانے والی تحقیق میں انسانی ذہن میں پائے جانے والے بیکٹریا سے ہونی والی دانتوں کی خرابی اور دل کی بیماریوں کے درمیان تعلق دریافت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو دانتوں کے انفیکشن میں مبتلا ہوتے ہیں انہیں دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دانتوں کی بیماریوں میں سب سے عام مسوڑھوں کی تکالیف اور دانتوں میں کیڑا لگنا ہے جس میں سوزش سے فوری آرام کے لئےعموماً درد کش ادویات استعمال کی جاتی ہیں جو دل کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں اور ان کے زیادہ استعمال سے دل کے دورے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، اس لئے منہ کو صاف رکھنا بے حد ضروری ہے تاکہ دانتوں کی تکالیف کے ساتھ دل کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *