محترم پی ٹی آئی سپورٹر حضرات! گالیاں نہیں، فقط جوابات درکار ہیں:

1-- وہ 350 ڈیمز کا کیا ہوا ؟ 2-- وہ مساجد کے اماموں کی تنخواہیں ؟ 3-- مساجد میں سولرسسٹمز ؟ 4-- وہ 250 کالج بن گئے ؟ 5-- وہ ایک ہزار سٹڈیمز کہاں ہیں ؟ 6-- پورے پاکستان کو بجلی فراہم کرنے والے منصوبوں کا کیا ہوا ؟ 7-- وزیر اعلٰی ہاؤس میں بننے والی یونیورسٹی اور گورنر ہاٶس میں بننے والی پبلک لائبریری کو کون سے راستے جاتے ہیں ؟ 8-- کیا 90 دن میں کرپشن ختم ہو گئی یا خود آپ کی پارٹی کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ ساتھ آپ کے وزیرِاعلٰی، وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کے عہدے داران کرپٹ نکلے ؟ 9-- پشاور کو پیرس بنانے کی بجائے دنیا کے دوسرے گندے ترین شہر کا درجہ دلوانے کے بعد میٹرو کے کھنڈرات میں کیوں بدلا ؟ 10-- وہ ٹرین منصوبے کا کیا ہوا ؟ 11-- خیبر پختونخوا کو 100 سال تک فائدہ دینے والے پروجیکٹس کہاں ہیں ؟ 12-- غیر ممالک سے نوکریوں کے لیے آنے والے غیر ملکی کس پردے میں چھپے ہوئے ہیں؟ اگر خیبرپختونخوا میں روزگار کے لیے آنے والے غیرملکی پوشیدہ ہیں تو پھر صُوبہ سندھ کے شہر کراچی میں پشاور کی آبادی سے زیادہ لوگ خیبرپختونخوا سے روزگار کے لیے گئے ہوئے ہیں، کیا وہ واپس آ گئے ہیں یا وہاں مزید جانے سے رُک گئے ہیں ؟ 13-- خیبر پختونخوا میں احتساب کا حال کیا ہے ؟ 14-- خیبر پختونخوا میں اقربا پروری ختم ہو گئی ؟ 15-- خیبر پختونخوا میں میرٹ کی دھجیاں اُڑنا بند ہو گئیں یا بڑھ گئیں ؟ 16-- افغانستان سے پاکستان میں آنے والی ہیروین اور چرس سمیت تمام نشہ آور اشیاء کی اسمگلنگ خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس نے روک لی ؟ 17-- کیا تحریکِ انصاف میں ثابت شدہ کرپٹ اور الیکٹیبلز کی بجائے پُرانے اور مخلص ورکروں کو ایم این اے اور ایم پی اے کی ٹکٹوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے عہدے دیئے جا رہے ہیں ؟ 18-- آنجناب عمران احمد خان نیازی نے سرکاری وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ ساتھ سرکاری املاک کے ذاتی استعمال سے پرہیز کیا ؟ 19-- کیا عمران احمد خان نیازی نے جھوٹ کی بجائے قوم سے سچ بولا اور یُوٹرنز لینا بند کیے ؟ 20-- اگر عمران احمد خان نیازی آئین و قانون کا احترام کرتے ہیں تو پھر وہ عدالت سے ساڑھے تین سال تک مفرور اشتہاری کیسے رہے ؟ 21-- عمران احمد خان نیازی نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیا، غیر حاضر رہے، پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے، پھر پارلیمنٹ سے تنخواہ کیوں لیتے رہے ؟ 22-- پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا ایک آدمی جمہوری سیاستدان کے زمرے میں آتا ہے ؟ 23-- جو سیاسی رہنما اپنے کُتے کا نام ٹائیگر رکھتا ہے اور اپنے ورکروں کو بھی ٹائیگرز کہتا ہے۔ سیاسی ورکروں کی اِس سے بڑھ کر توہین کیا ہو سکتی ہے ؟ 24-- انقلابی رہنما عمران احمد خان نیازی کا فرمان تھا کہ مر جاؤں گا مگر قرضہ نہیں لوں گا۔ پھر اپنے حکومتی صوبے میں پانچ سالوں میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ساڑھے تین کھرب روپے قرضے کیوں لے لیے (حالانکہ اس سے قبل یہ صوبہ فقط 137 ارب روپے کا مقروض تھا) ؟ 25-- اور 2013 میں صادق و امین عمران احمد خان نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ روپے کے تھے لیکن 2017ء میں بڑھ کر ڈیڑھ ارب روپے کے کس آمدنی سے ہو گئے ؟ 26-- تبدیلی کا نشان عمران احمد خان نیازی اگر ایک چھوٹے صوبے میں کچھ نہیں کر سکا تو پھر پورے پاکستان میں کیا چمتکار دکھائے گا ؟ 27— تحریک انصاف کے چاروں صوبائی صدور ثابت شُدہ کرپٹ ہیں اور جنرل سیکریٹری سپریم کورٹ میں کرپشن کی وجہ سے تاحیات نااہل ہونے کے باوجود پارٹی کے اہم فیصلے کر رہا ہے۔ کیا عمران نیازی کا ڈنکے کی چوٹ پر یہی عملی مظاہرہ کرپشن سے نفرت پر مبنی ہے ؟ 28— کوئی تو یہ سادہ سی بات سمجھائے کہ نیب کرپشن کے زور دار مقدمات کے ساتھ کسی سیاستدان کے پیچھے لٹھ لے کر دوڑ پڑتا ہے اورجب وہ سیاستدان اپنی پارٹی چھوڑ کر دوڑتے ہوئے پی ٹی آئی میں پہنچتا ہے تو نیب لٹھ پھینک دیتا ہے، مقدمات بھول جاتا ہے اور اُس سیاستدان کے خلاف شور مچاتا ہوا میڈیا بھی خاموش ہو جاتا ہے۔ وجہ؟ وجہ صاف ظاہر ہے کہ “کوئی تو ہے‘‘ جو عمران نیازی کو 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں لانا چاہ رہا ہے۔ اب شریفوں اور عمران نیازی میں فرق ؟ 29— کیا تحریکِ انصاف میں تربیت کا انتہائی فقدان ہے یا پھر یہ پارٹی نظریاتی طور پر اِتنی بانجھ ہے کہ قیام کے بائیس سال بعد بھی اِس پارٹی کا مرکزی ترجمان وہ شخص ہے، جو رواں دہائی میں چار سیاسی جماعتیں تبدیل کر چکا ہے ؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *