اوپو کا سب سے مہنگا فون ‘فائنڈ ایکس’ پاکستان میں لانچ کردیا گیا

اوپو نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون “Oppo Find X” پاکستان میں متعارف کرادیا ہے۔ جو حقیقی معنوں میں بیزل لیس ہے، یعنی اس کے فرنٹ کے 93.8 فیصد حصے پر صرف اسکرین ہی نصب ہے۔

فون کو بیزل لیس بنانے کیلئے کمپنی نے منفرد حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے فون کے اوپری حصے میں سلائیڈر دیا ہے۔ جسے اوپر  کرنے پر فرنٹ اور  بیک کیمرے باہر آتے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آدھے سیکنڈ میں فرنٹ اور بیک کیمروں کو اوپن یا کلوز کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ سلائیڈر میں ہی متعدد سنسر دیئے گئے ہیں جن میں  فیس ریکگنیشن سسٹم بھی شامل ہے۔

یہ فون 6.4 انچ کے او ایل ای ڈی کے فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے کے ساتھ ہے۔ جبکہ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پراسیسر، 8 جی بی ریم، 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں۔

اس کے بیک پر 16 اور 20 میگا پکسل والے کیمرے نصب ہیں۔ ساتھ ہی اے آئی ٹیکنالوجی کو تصاویر لینے میں استعمال کیا جاسکے گا۔

اسی طرح فرنٹ پر بھی اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس 25 میگا پکسل کیمرہ موجود ہے۔ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ تاریکی میں بھی بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ نوئس کنٹرول بھی موجود ہے۔

فائینڈ ایکس میں 3730 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ جس سے بقول کمپنی 5 منٹ چارج کرکے 2 گھنٹے تک لگاتار بات کی جاسکتی ہے۔ مگر اس سے بھی بڑھ کر اوپو کا دعویٰ ہے کہ محض 35 منٹ میں بیٹری کو صفر سے 100 فیصد تک چارج کرنا ممکن ہے۔

اس میں ہیڈفون جیک موجود نہیں بلکہ ایک یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی گئی ہے۔ جبکہ اینڈرائیڈ اوریو 8.1 آپریٹنگ سسٹم کا کمپنی نے اپنے کلر او ایس 5.1 سے امتزاج کیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون 2 رنگوں سرخ اور نیلے میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *