’ووٹ دو، ڈسکاؤنٹ لو‘

الیکشن 2018 صرف ایک دن کی دوری پر ہے اور چونکہ ووٹ ڈالنا ایک قومی فریضہ ہے، لہذا کل گھر سے ضرور نکلیے اور اپنا ووٹ ذمہ داری کے ساتھ دیجیئے۔

لیکن اگر ووٹ ڈالنے جانے کے لیے آپ کو سواری کے حوالے سے دشواری کا سامنا ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آن لائن ٹیکسی سروس 'کریم' نے 25 جولائی کو خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، یعنی کل جب ووٹرز پولنگ اسٹیشن کے لیے نکلیں گے تو کریم کی جانب سے انہیں مفت رائڈ فراہم کی جا رہی ہے۔

اس مقصد کے لیے کریم نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈرائیورز سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں، جو ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لانے اور واپس لے جانے کا کام سرانجام دیں گے۔

یعنی ’جمہوریت‘ کو کریم کے ساتھ چلایئے!


Twitter Ads info and privacy

اسی طرح مختلف برانڈز اور ریسٹورنٹس کی جانب سے بھی ووٹرز کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس ڈسکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے سوچ سمجھ کر ذمہ داری کے ساتھ ووٹ ڈالیں اور پھر انگھوٹے پر لگا سیاہی کا نشان دکھا کر ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔

کپڑوں کی مشہور برانڈ گُل احمد نے بھی الیکشن کے بڑے دن پر 50 فیصد کے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، جن کا کہنا ہے، ’کوئی بھی ووٹ ضائع نہیں ہوگا، آپ صرف ووٹر نہیں بلکہ مستقبل کو تعمیر کرنے والے امیدوار ہیں تو ووٹ دینے کے بعد اپنے انگوٹھے کا نشان دکھائیے اور شاپنگ کیجیے‘۔

معروف برانڈ ثناء سفیناز نے بھی الیکشن کے دن پر خصوصی تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے اور لکھا کہ 'اپنی آواز کی اہمیت جانیے اور پاکستان میں تبدیلی لائیے جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

اگر ووٹرز، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انگوٹھے کا نشان دکھائیں گے تو وہ ثنا سفیناز برانڈ کی جانب سے 5 ہزار کی شاپنگ پر 1800 کا تحفہ حاصل کرسکتے ہیں اور یہ آفر تمام آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی۔

ووٹرز جب ووٹ ڈالنے کے بعد مطمئن ہوجائیں تو وہ کسی بھی ایکسپریسو کیفے جاسکتے ہیں اور انگوٹھے پر لگا سیاہی کا نشان دکھا کر مفت کافی انجوائے کرسکتے ہیں۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد تمام ووٹرز کو خوشی تو ضرور ہوگی ایسے میں منہ میٹھا کرنے سے مزہ دوبالا ہوجائے گا، لہذا ووٹ ڈالنے کے بعد فوراً ’ڈیل فرایو‘ کا رخ کیا جاسکتا ہے کیونکہ 25 جولائی کو ووٹر اپنے انگوٹھے پر لگی سیاہی کا نشان دکھا کر ’ڈیل فرایو‘ سے مفت بیکری آئٹم لے سکتے ہیں، لیکن واضح رہے کہ یہ آفر صرف مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوگی۔

ڈیل فرایو کا پیغام ہے، ’ووٹ ڈالیے تبدیلی کے لیے اور بہتر پاکستان کے لیے‘۔

ووٹ ڈالنے کے بعد گھر والوں یا دوستوں کے ساتھ ’کبابستان‘ ریسٹورنٹ جاکر 15 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کرکے مزے سے کھانا بھی کھایا جاسکتا ہے۔

Vote for betterment of Pakistan and get exclusive 15% discount.*T&C applied1) Discount will be on main course.2) Show...

Posted by KEBABISTAN on Thursday, July 19, 2018

جب آپ 25 جولائی کو ووٹ ڈال کر اپنا فریضہ پورا کرلیں تو ہلکی پھلکی بھوک میں برگر ’لیب‘ کا رخ کیا جا سکتا ہے اور انگھوٹے پر ووٹ کا نشان دکھا کر فرنچ فرائز کی آفر حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://www.facebook.com/burgerlabpk/photos/a.1464971030407589.1073741831.1405027756401917/2273778942860123/?type=3&theater

ایسے ہی فرائز کی آفر کل ’برگر ان لا‘ پر بھی موجود ہوگی یعنی ’ووٹ دو فرائز لو‘۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *