مصر: مرسی کے خلاف فیصلے پر اخوان المسلمون کی عدلیہ پر تنقید، مظاہروں کا اعلان

U.S. Secretary Of Defense Leon Panetta Travels To Northern Africa And Middle East قاہرہ: مصرکی ’’اخوان المسلمون‘‘ نے اپنے ملک کی عدلیہ کی بھرپور مذمت کی ہے اور اسے ظلم اور جبر کا ایک آلہ کار قرار دیا ہے اور منگل کے روز اس وقت اس کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا جب ایک مقامی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے خلاف پہلا فیصلہ صادر کیا۔
ملک کے پہلے آزادانہ طور پر منتخب ہونے والے صدرمحمد مرسی جو کہ اخوان المسلمون کے رہنما ہیں، کو 2013ء میں فوج نے معزول کر دیاتھا اور اخوان پر ایک وحشیانہ کریک ڈاؤن کے درمیان اس پر مقدمہ بھی چلانا شروع کر دیا تھا۔
مصری فوج کے سربراہ۔۔۔ اور اب صدر مملکت بھی۔۔۔ عبدالفتح السیسی نے لاکھوں لوگوں کی جانب سے اسلام پسندوں کے ملک میں تقسیم کا بیج بونے والے ایک سالہ اقتدارکے خلاف مظاہرے کے بعد ، گزشتہ برس صدر محمد مرسی کو معزول کر کے خود حکومت پر قبضہ کر لیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *