لاہور میں 2گروپوں کے درمیان تصادم، ایک ہی خاندان کے5افراد قتل

لاہور :لاہور کے قریب پھلروان گاؤں میں 2گروپوں کے درمیان تصادم نے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی جان لے لی۔

منگل کو افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے برکی کے نواحی گاؤں پھلروان میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق، 2 گروپوں کے درمیان کسی بات پر تنازع ہوا اور اس دوران گولیاں چل گئیں،فائر نگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 موت کی بھینٹ اتاردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق،جاں بحق ہونے والوں میں قربان علی، عبدالرشید، بشیر احمد، تنویر علی اور قادر علی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تمام مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کرکے واقعےکی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *